تھانہ اچھرہ کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
05-26-2026
(لاہور نیوز) تھانہ اچھرہ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کے تبادلے تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں 3 سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معمولی تلخ کلامی کے بعد دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی ہوئی، تاہم صورتحال بگڑنے پر فائرنگ شروع ہو گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔