شالیمار: گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹنے والا ملزم گرفتار

05-25-2026

(لاہور نیوز) انچارج انویسٹی گیشن شالیمار ذیشان خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر سے گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شہری آفتاب کے گھر سے گن پوائنٹ پر زیورات اور نقدی لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔  ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم  نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔