سعید انور کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں

05-25-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز سعید انور کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

   سعید انور جب سے تبلیغ کی طرف گئے ہیں وہ لائم لائٹ میں نہیں آتے اور سعید انور کی تصاویر کبھی کبھار ہی سامنے آتی ہیں مگر حج کے موقع پر سامنے آنے والی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ سعید انور کے ساتھ سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق بھی موجود ہیں، وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم ایک ساتھ حج کرنے گئے ہو ئے ہیں۔ سعید انور کی تصاویر گلوکار اور اینکر فخر عالم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، دوسری جانب اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی حج کی سعادت کے لیے مکہ میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے اور عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور منیٰ پہنچنے کا یہ عمل آج دوپہر تک جاری ر ہے گا۔ عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور کل منگل 9 ذی الحج کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے منیٰ سے عرفات روانہ ہوں گے۔