انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو، کنٹرولر امتحانات کے سکواڈ کا مختلف سینٹروں پر سرپرائز وزٹ
05-25-2026
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کیمسٹری کا پرچہ، کنٹرولر امتحانات کے سکواڈ نے مختلف سینٹروں پر سرپرائز وزٹ کیا۔
تین امیدواروں کو بوٹی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پکڑے گئے امیدوارں میں سلیمان مسیح، سعبان علی اور حامد عرفان شامل ہیں۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا تھا کہ تینوں امیدواروں پر یو ایم سی بنا کر کیس کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔