کوٹ لکھپت سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل
05-25-2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتول اشرف کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جبکہ مرکزی ملزمہ نسیم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس پی تھانہ ماڈل ٹاون کے مطابق مقتول اشرف نسیم بی بی اور اسکی بیٹی کو بلیک میل کرتا تھا، مقتول کے نسیم اور اسکی بیٹی سے ناجائز تعلقات تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ملزم وڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا تاہم ملزمان نے اشرف کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش جلائی اور پھر ویرانے میں پھینک دی۔