عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی لمبی چھلانگ
05-25-2026
(لاہور نیوز) ایران امریکہ مذاکرات کے باعث سونے کی لمبی چھلانگ، عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا اور چاندی پھر مہنگے ہو گئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے بڑھ کر 8 ہزار 270 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 554 ڈالر پر چلا گیا ہے۔