سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

05-25-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 3600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 519 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.86 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.57 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی 0.44 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 2 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 278.52 روپے سے کم ہو کر 278.50 روپے پر آ گیا۔