اکبری گیٹ :محلے دار لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
05-25-2026
(لاہور نیوز) اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محلے کی لڑکی کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم زین کو حراست میں لیا۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزم گلی سے گزرتے وقت لڑکی کو ہراساں کرتا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آوازیں کستا تھا، جس پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر اعلیٰ پولیس حکام نے ایس ایچ او اکبری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔