ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت تیز

05-25-2026

(لاہور نیوز) ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں میں قربانی کےجانوروں کی خریدوفروخت جاری ہے ۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد جانور خریدنے میں مصروف ہے ۔ ایک سےبڑھ کرایک جانور خریداروں کی توجہ کامرکزبن گئے ۔ بکرے، دنبے، چھترے ،بیل،اونٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔  شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں بیل کی قیمتیں کم ہونے کا رجحان دیکھا گیا ہے، مویشی منڈی میں خریداروں اوربیوپاریوں کے درمیان بھاؤتاؤ جاری ہے ۔