سورج کا صبح سے ہی پارہ چڑھ گیا، شہر میں گرمی کا راج

05-25-2026

(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔