چین سےآنے والا 12.8 میٹر ڈرافٹ والہ بڑا جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز
05-24-2026
(لاہورنیوز) چین سے آنے والا 12.8 میٹر ڈرافٹ والہ بڑا جہاز گوادر پورٹ پر لنگرانداز ہو گیا۔
وزیر بحری امور جنید انوارچودھری نے اعلان کیا کہ ایم وی بی جیا شان گوادر پورٹ پربحفاظت لنگر انداز ہوا، گوادر پورٹ کی ڈیپ ڈرافٹ صلاحیت ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔ جنید انوار چودھری کا کہنا تھاکہ گوادر پورٹ نے 53 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کارگو جہاز ہینڈل کیا، 53,277میٹرک ٹن سٹیل بلٹس گوادر پورٹ پر اتارے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اب علاقائی ٹرانسشپمنٹ حب کے طور پر ابھرنے لگا ہے، بھاری کارگو جہاز کی کامیاب ہینڈلنگ سے گوادر کی صلاحیت واضح ہو گئی۔