سندر: شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، ملزم گرفتار
05-24-2026
(لاہور نیوز) سندر کے علاقہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے اپنی اہلیہ طاہرہ کو اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں خاتون شدید زخمی حالت میں خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شہباز نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا، کرائم سین کو محفوظ بنا کر فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔