لاہور: عید الضحیی کی آمد، سائیکل و مویشی چور گروہ متحرک
05-24-2026
شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بدستور متحرک ہیں،رواں سال سائیکل چوری کے 88، مویشی چوری کے 225 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کے 24 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے، صدر ڈویژن میں 22، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کے 14 مقدمات درج ہوئے، سٹی ڈویژن سے 12، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن سے 8، 8 سائیکلیں چوری ہوئیں۔ یکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 72 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہی جبکہ صدر ڈویژن میں 67، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کے 40 مقدمات درج ہوئے۔ اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 24، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال مویشی چوری کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔