پنجاب حکومت: 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے سالانہ گرانٹ منظور

05-24-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے فلاحی منصوبوں میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے صوبے بھر کے بند یا خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبے بھر کے 5 ہزار 182 واٹر فلٹریشن پلانٹس کیلئے سالانہ گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ان کی آپریشن اینڈ مرمت کیلئے باقاعدہ فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ان فلٹریشن پلانٹس کی بحالی، دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کیلئے سالانہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پلانٹس کی بروقت مرمت اور نگرانی کیلئے بھی علیحدہ فنڈ رکھا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو مؤثر بنانے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔