لاہور: 241 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 309 افراد زخمی

05-24-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہو جبکہ 309 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مظابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا، 309 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 106 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 203 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ یہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔