لاہورشدید گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

05-24-2026

(لاہور نیوز) باعوں کا شہر لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں موسم کی شدت نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ  گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث حبس اور گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔