آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر
05-23-2026
(لاہورنیوز) پاکستان ویمنز ٹیم کا آئرلینڈ ٹرائی سیریز اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔
کیمپ کے چوتھے اور آخری روز کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مختلف ٹریننگ سرگرمیوں میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ کی نگرانی میں خصوصی فیلڈنگ ڈرلز کیں۔ فیلڈنگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں کے درمیان سینیریو میچ کھیلا گیا، کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور گیم اویئرنیس پر بھرپور کام کیا۔ دوسری جانب سینیریو میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کی میچ صورتِ حال سے ہم آہنگی بہتر بنانے کی کوشش کی جب کہ پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پیر کی صبح سات بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہو گی۔