مویشی منڈیوں میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا صفائی عملہ متحرک

05-23-2026

(لاہور نیوز) عید قربان کے موقع پر لگائی گئی مویشی منڈیوں میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ پور کانجراں، سگیاں، رائیونڈ، کاہنہ، پیراگون اور اڈا رکھ چبیل سمیت بکر منڈیوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے مطابق 50 سے زائد ورکرز اور 23 سے زائد مشینری یونٹس تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن پر مامور ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ 11 آرم رولز، 6 پک اپس اور 6 لوڈرز کی مدد سے گرین ویسٹ کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے جبکہ منڈیوں کے اطراف 30 ہینڈ کارٹس اور 35 کنٹینرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ڈی جی کے مطابق منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واٹر باؤزرز کے ذریعے مسلسل پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ صفائی اور ماحول کو بہتر رکھا جا سکے۔ انہوں  نے مزید بتایا کہ قائم کردہ چھ مویشی منڈیوں میں عوامی آگاہی کیلئے خصوصی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جبکہ ماحول دوست ویسٹ بیگز بھی دستیاب ہیں جو صفائی عملے سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ڈی جی ستھرا پنجاب نے بیوپاریوں سے اپیل کی کہ جانوروں کا بچا ہوا چارہ اور گرین ویسٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ہی پھینکیں تاکہ منڈیوں میں صفائی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔