صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ،بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی

05-23-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی ہلکی بارش کے بعد موسم جزوی طور پر خوشگوار ہوگیا، جبکہ اُفق پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

سورج بھی وقفے وقفے سے بادلوں کی اوٹ سے نکلتا رہا، جس سے شہر میں بادلوں اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق بارش کے باوجود موسم میں حبس اور گرمی کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو بدستور شدید گرمی کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔