ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار

05-23-2026

(لاہور نیوز) شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈولفن سکواڈ لاہور کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف کریمنل گینگز کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا، جو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔  گرفتار ملزم عدنان عرف سنی کو ملت پارک کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم مجموعی طور پر 96 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔