عید الاضحیٰ پر شہریوں کیلئے خوشخبری، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
05-22-2026
(لاہورنیوز) عید الاضحیٰ پر شہریوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کی جا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کی تھی۔