کسی خاتون کو ہراساں کرنے والا قانون سے بالاتر نہیں: مریم نواز

05-22-2026

(لاہور نیوز) لیگی ایم پی اے کی جانب سے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی خاتون کو ہراساں کرنے والا قانون سے بالاتر نہیں۔

  سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ خاتون کو دھمکیاں دینے اور استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو نہیں بخشوں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔