فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ
05-22-2026
(لاہورنیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سید عاصم منیر خطے میں قیام امن سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل اعلیٰ ایرانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔