شان مسعود سمیت کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے لائق نہیں، شعیب اختر
05-22-2026
(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ میری کرکٹ میں دلچسپی ختم ہو گئی ہے اب صرف نوکری کیلئے آتا ہوں کیونکہ پیسے ملتے ہیں، کھلاڑی اس قسم کی پرفارمنس دیں گے تو آپ اب کیا کر سکتے ہیں، شان مسعود سمیت کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بننے کے لائق نہیں ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر آپ کو وائٹ بال کا کپتان بنانا تھا تو فخر زمان کو بناتے اور اس کو نہ اوپنر ہٹانے اور نہ کپتان ہٹانے اسے وقت دیتے تو نتائج اچھے آتے۔ شعیب اختر نے کہا کہ شاہین آفریدی کو ون ڈے کے بجائے ٹی 20 کا کپتان بنایا جانا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا، اس سے قبل پاکستان میں بھی بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ سابق کرکٹرز کی جانب سے شان مسعود کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے۔