ایل این جی مہنگی، نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر

05-22-2026

(ویب ڈیسک) ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا  نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 3.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ سوئی ناردرن کیلئے  ایل این جی کی نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ سوئی سدرن کیلئے  ایل این جی کی نئی قیمت 16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔