پنجاب سمیت ملک بھر میں 1153 ضلعی عدالتیں ججز نہ ہونے سے غیرفعال
05-22-2026
(لاہور نیوز) ملک بھر میں 1153 ضلعی عدالتیں ججز نہ ہونے کی وجہ سے غیرفعال ہیں، اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
ماتحت عدلیہ میں ججوں کے حوالے سے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 808 اور سندھ میں 89 عدالتیں ججز نہ ہونے پر غیر فعال ہیں۔ دستاویز کے مطابق بلوچستان میں 78، پشاور 149، اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ میں 29 عدالتیں ججز کی منتظر ہیں، پنجاب میں 648 فیملی اور سول ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں 126 سول اور فیملی عدالتیں ججز ہونے پر غیرفعال، سندھ میں سول اور فیملی ججز کی 70، بلوچستان میں 58 آسامیاں تعیناتی کی منتظر ہیں۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں 13 سول اور فیملی عدالتیں ججز نہ ہونے پر غیر فعال ہیں، ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔