مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ مسئلہ پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: حنا پرویز بٹ
05-21-2026
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کا مسئلہ قانونی معاملہ ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ادارے آزادانہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ آفس کے اثر انداز ہونے کا تاثر درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، ثبوت اور حقائق کی بنیاد پر تفتیش ہونی چاہئے، میڈیا ٹرائل سے گریز کیا جائے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں، قانونی نوعیت کا ہے، فیصلہ ادارے شواہد کی بنیاد پر کریں گے۔ خاتون لیگی رہنما نے کہ اکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح مؤقف ہے کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ حنا پرویز بٹ الزامات ثابت ہونا یا نہ ہونا تفتیشی اداروں اور قانون کا کام ہے، ہماری پالیسی واضح ہے، انصاف سب کے لیے ہے۔ خاتون لیگی رہنما نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے، ہر شکایت کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔