مسافروں کیلئے خوشخبری، عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
05-21-2026
(لاہور نیوز) مسافروں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی جبکہ دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی روانہ ہو گی، اس کے علاوہ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی، عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے، ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی اور ٹرین کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔