پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی سرویلنس جاری
05-21-2026
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں کیلئے خصوصی سرویلنس جاری ہے۔
ایس پی سیف سٹیز محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں مویشی منڈیوں اور گردونواح میں 24 گھنٹے ورچوئل پٹرولنگ کی جارہی ہے، سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مویشی منڈیوں میں اضافی پورٹ ایبل 4G کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی نشاندہی پر فیلڈ فورس کو فوری الرٹ جاری کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ڈرونز کے ذریعے مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفک انتظامات کی بھی مانیٹرنگ جاری، جدید اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمروں، ڈرونز، اے آئی اور فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا گیا ہے۔