پنجاب بھر کے کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات، نوٹیفیکشن جاری
05-21-2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبے کے کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکشن کے مطابق کا لجز 22 مئی 2026 سے 22 اگست 2026 تک بند رہیں گے اور پیر 24 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔ دوسری طرف بی ایس 4 سالہ پروگرام اور امتحانات یونیورسٹی اور بورڈ کے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔