سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

05-21-2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست مثبت رجحان کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

  کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3683 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 50 کروڑ 49 لاکھ 18 ہزار 26 روپے مالیت کے 27 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 554 شیئرز کا لین دین ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔