وزارت تجارت نے آم برآمد کنندگان کو بڑی سہولت فراہم کر دی

05-21-2026

(لاہورنیوز) وزارت تجارت کی جانب سے آم برآمد کنندگان کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔

  حکومت نے ایران اور سی آئی ایس ممالک کو آم برآمد کرنے پر بینکنگ تقاضوں سے استثنیٰ دیدیا۔آرڈر کے مطابق پاکستانی آم کی برآمد پر سہولت ایران کے زمینی راستے سے وسطی ایشیا ممالک کو فراہمی پر ہوگی۔ وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر پر سٹیٹ بینک فارن ایکسچینج قوانین کو خصوصی استثنیٰ دیا، آم برآمدات پر استثنیٰ یکم جون سے 30 ستمبر تک دیا گیا ہے۔