عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

05-21-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کی بڑی کمی کے بعد سونا اور چاندی دوبارہ مہنگے ہو گئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5000 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4287 روپے اضافے سے 4 لاکھ 7ہزار 546 روپے ہو گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے بڑھ کر 8 ہزار 34 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 50 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 530 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔