عیدالاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز زیرِ غور

05-21-2026

(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کو اکانومی کلاس تک محدود رکھنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 23 مئی کو کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری اسپیشل ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی روانہ کی جائے گی، جبکہ تیسری ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کی عدم دستیابی کے باعث اس بار عید اسپیشل ٹرینوں کی تعداد محدود رکھی جا رہی ہے، تاہم حتمی شیڈول اور بکنگ سے متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔