بچوں میں سکرین کا بڑھتا استعمال سماجی روابط متاثر کر سکتا ہے، ماہرین
05-21-2026
(ویب ڈیسک) ماہرین نے بچوں اور نوجوانوں میں سکرین کے حد سے زیادہ استعمال پر خبردار کر دیا۔
امریکا میں ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں سکرین کا حد سے زیادہ استعمال مثلاً سوشل میڈیا پر مسلسل اسکرولنگ، بغیر رکے ٹیکسٹنگ اور دیر تک ویڈیو گیمز کھیلنے سے خراب نیند، سکول میں بری کارکردگی، جسمانی سرگرمی میں کمی اور میل جول کے کمزور ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرجن جنرل کے مشاورتی بیان میں نقصانات سے محفوظ رکھنے کیلئے تجویز پیش کی گئی ہے کہ 18 ماہ سے کم عمر بچوں کیلئے سکرین ٹائم بالکل ختم کر دیا جائے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے کم عمر بچوں کیلئے روزانہ ایک گھنٹے سے کم جبکہ 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کیلئے روزانہ 2 گھنٹے تک سکرین ٹائم محدود ہونا چاہئے۔