جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے والے نیٹ ورک کا انکشاف،ایک ملزم گرفتار
05-21-2026
(لاہور نیوز) ملک میں عید الاضحیٰ کے قریب آتے اور قربانی کے جانوروں کی خریداری کا رجحان بڑھنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ جرائم بھی بڑھ رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں جعلی نوٹوں سے قربانی کے جانور خریدنے والے نیٹ ورک کا شاطر کارندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم عید قرباں کے موقع پر معصوم بیوپاریوں سے نوسر بازی کر رہا تھا۔ ایس پی سٹی کے مطابق تھانہ شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن میں درخواستیں موصول ہونے پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور اے ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر 12 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔