پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز:وائٹ بال کیمپ میں شریک کرکٹرز آج اسلام آباد روانہ ہونگے

05-21-2026

( لاہور نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے این سی اے وائٹ بال کیمپ میں شریک کرکٹرز آج اسلام آباد روانہ ہونگے۔

قومی کرکٹرز کل راولپنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف قومی ون ڈے سکواڈ کا اعلان دو سے تین روز میں متوقع ہے، ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی بنگلا دیش سے واپسی پر سکواڈ کے حوالے سے مشاورت بھی ہو گی۔ واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔