لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ، موسم خوشگوار
05-21-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے امکانات نہیں ہیں اور دن بھر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق دن بھر 5 سے 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی موجودہ رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ فضا میں نمی کا تناسب 35 فیصد نوٹ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔