پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی سر کر لی
05-20-2026
(لاہور نیوز) پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی کو سر کر لیا۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند چوٹی کینچن جونگا سر کی ہے۔ نیپال میں واقع اس چوٹی کی بلندی 8586 میٹر ہے۔ سہیل سخی نیپالی وقت کے مطابق رات سوا 12 بجے کینچن جونگا کے ٹاپ پر پہنچے۔ سہیل سخی کینچن جونگا چوٹی پر باضابطہ کلائمبنگ سے قبل رسی فکس کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، کیشربرم ون اور گیشربرم ٹو کو بھی سر کیا ہے۔