پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے باہر
05-20-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، تاہم دونوں کھلاڑی تاحال مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب اس وقت پی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹ جلد جاری کی جائے گی۔