پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

05-20-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا، ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر برقرار ہے۔