شاہ پور کانجراں: جانور مہنگے ہونے کے باوجود خریداروں کا رش بڑھنے لگا
05-20-2026
(لاہور نیوز)شاہ پور کانجراں ماڈل مویشی منڈی میں شہریوں کا رش بڑھنے لگا۔منڈی میں گائے، بیل، بکرے، دنبے اور اونٹ بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں۔ خریداروں اور بیوپاریوں کے درمیان بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
منڈی میں گائے، بیل، بکرے، دنبے اور اونٹ بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں۔شہری اپنی استطاعت اور پسند کے مطابق جانوروں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی منڈی کا رخ کر رہی ہے ۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس سال جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود خریداروں کی دلچسپی برقرار ہے۔شہری بہتر نسل اور صحت مند جانور خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی، صفائی اور سہولیات کو بہتر بنانے کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں ۔