بلاول بھٹو زرداری کی ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی سے ملاقات

05-19-2026

(لاہور نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پی پی رہنما ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی کے گھر پہنچ گئے، اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پارٹی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے پارٹی کے تنظیمی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا ۔ملاقات کے دوران خواتین ونگ وسطی پنجاب کی سرگرمیوں اور سیاسی روابط پر بھی مشاورت کی گئی۔ واضح رہے کہ ثمینہ خالد گھرکی  اس سے قبل 2002 اور 2008 میں بھی لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں۔