لاہور: 276 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 337 زخمی
05-19-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 276 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 337 زخمی ہوئے،114 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 223 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔