پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ پر سری پائے جلانے اور بھوننے پر پابندی عائد

05-19-2026

(لاہور نیوز) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر سری پائے جلانے اور بھوننے پر سخت پابندی نافذ ہو گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے سے شدید ماحولیاتی آلودگی اور زہریلا دھواں پیدا ہوتا ہے جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔ حکام نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ افسران کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔