لاہور: رواں سال ساڑے 7 ہزار سے زائد شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

05-19-2026

(لاہور نیوز) رواں سال جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ، مختلف علاقوں میں 7 ہزار 899 شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن 1 ہزار  680 مقدمات کے ساتھ جیب تراشی کی وارداتوں میں سرفہرست جبکہ صدر ڈویژن 1 ہزار 576 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 1ہزار 492 مقدمات درج ہوئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں 1 ہزار 372 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1 ہزار 058 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ  کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کی 721 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں پیش آئی ہیں۔