حکومت کا انشورنس سیکٹر میں کمپٹیشن اور سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ
05-19-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے انشورنس سیکٹر میں کمپٹیشن اور سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی اسمبلی میں انشورنس بل 2026 پیش، انشورنس سیکٹر میں بڑی اصلاحات تجویز کی گئیں، انشورنس سیکٹر کو بیرونی سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر کھولنے کی تجویز کی گئی, نیا قانون 25 سال پرانے انشورنس آرڈیننس کی جگہ لے گا، انشورنس کلیمز کی تیز ادائیگی اور تنازعات کے فوری حل کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔ انشورنس بل کے مطابق غیر ملکی انشورنس اور ری انشورنس کمپنیوں کو برانچ سٹرکچر کے ذریعے پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے، سرکاری املاک کی انشورنس میں نجی شعبے کو شامل کیا جائے, نجی ری انشورنس کمپنیوں کو لازمی ری انشورنس میں برابر مواقع دیے جائیں۔ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈسٹری بیوشن ماڈلز، انشورٹیک مصنوعات کو قانونی حیثیت دی جائے۔ ایس ای سی پی کے مطابق انشورنس کمپنی کے لائسنس کی بار بار تجدید کے بجائے مستقل لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔ انشورنس پالیسی ہولڈرز کے کلیمز نمٹانے کے لیے سخت ٹائم لائنز اورانشورنس پالیسی کی مس لیڈنگ فروخت کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جبکہ انشورنس کمپنیوں کے لیے رسک بیسڈ کیپیٹل فریم ورک اور سالوینسی مینجمنٹ کا نظام ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا تھا کہ انشورنس کا نیا بل شہریوں، کاروبار، صنعت اور زراعت کو تحفظ فراہم کرے گا۔