بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع

05-19-2026

(لاہور نیوز) بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 جون تک توسیع کر دی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق نوٹم جاری کر دیا، بھارت کے رجسٹرڈ کمرشل طیاروں سمیت فوجی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخلہ ممنوع ہو گا۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کے لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی افراد کی ملکیت یا آپریٹ کئے جانے والے طیارے بھی پابندی کی زد میں ہوں گے، دوسری جانب پاکستان  نے بھارتی طیاروں کیلئے لئے فضائی حدود پر گزشتہ سال 23 اپریل سے پابندی لگائی ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔