پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ کا اعلان کر دیا

05-19-2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان اتوار، 16 اگست 2026 کو ملک بھر میں منعقد ہوگا۔

کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے گزشتہ سال 2025 کا نصاب ہی نافذ العمل ہوگا، لہٰذا طلبہ اسی نصاب کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات، رجسٹریشن اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔