ٹریفک مسائل کے باعث لاہور کا دنیا میں 144 واں نمبر

05-19-2026

(ویب ڈیسک) ٹریفک مسائل کے باعث لاہور دنیا میں 144 ویں نمبر پر آ گیا۔

ٹریفک سروے رپورٹ کے مطابق سنگین ٹریفک مسائل سے پنجاب میں سالانہ 450 ارب روپے کا معاشی نقصان ہو رہا ہے، لاہور شہر میں پیک آورز  کے دوران ایوریج سپیڈ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم ہے۔ ٹریفک مسائل کے باعث پٹرول کی مد میں عوام کی جیبوں پر بوجھ مزید بڑھ گیا، سالانہ ٹریفک مسائل کے سبب 5 لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار، فضا کو زہریلا بنا رہی ہے۔ ٹریفک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 35 فیصد فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قرار دیا گیا، رجسٹرڈ وہیکلز میں سالانہ 12فیصد اضافہ، مزید ٹریفک مسائل جنم دینے لگا۔